سندھ میں کورونا کی پانچویں لہر ، ماہرین نے بڑا دعویٰ کردیا

0


کراچی : شہر قائد میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، کورونا کی مثبت شرح 23.38فیصد پر آگئی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کی پانچویں لہر اپنا سائیکل پورا کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی آنے لگی ، چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کی مثبت شرح 23.38فیصد رپورٹ
کی گئی۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1062کیسز سامنے آئے ، جن میں سے 741کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے باعث 5مریض انتقال کر گئے جبکہ 438مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جن میں سے 385مریض کی حالت تشویشناک اور 25مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ کراچی میں اب تک صرف 612 اومی کرون کیسز کی جنیوم سیکیونسنگ کے بعد تصدیق ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کی پانچویں لہر اپنا سائیکل پورا کر چکی ہے ، فروری میں سندھ میں کورونا کی حالیہ لہر میں مزید کمی متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here