سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کے حوالے سے اہم اعلان

0


کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 22 اپریل سے صوبے بھر میں تعلیمی عمل بحال ہوجائے گا جبکہ 9 ویں سے 12ویں جماعت تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی سے8ویں جماعت تک تدریسی عمل معطل کر رکھا ہے تاہم 22اپریل سے سندھ بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی، خدانخواستہ کسی اضلاع میں کیسز میں اضافہ میں ہوا تو ضلعی انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 9ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی عمل بلا تعطل جاری رہے گا، اور 9 ویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وزیر تعلیم سندھ نے واضح کردیا کہ بغیر امتحانات کے کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمداللہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے، سندھ میں کوئی مخصوص ضلع متاثر نہیں ہے، صوبے کے تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 2.6 فیصد ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے اور کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here