Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ریاض : سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک پالتو شیر نے اپنے مالک کی ہی جان لے لی، نوجوان چار سال سے اس کی تربیت کررہا تھا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پالتو شیر نے مالک کو ہلاک کردیا، سعودی نوجوان شیر کی تربیت کررہا تھا کہ اچانک اس نے مالک کو اپنے پنچوں میں جکڑ لیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ ریاض کے علاقے السلی میں پیش آیا جہاں عبدالرحمان نامی 25 سالہ نوجوان نے جمعرات کے روز اپنے پالتو شیر کو تربیت دینے کے لیے اسے پنجرے سے نکالا ہی تھا کہ اچانک شیر نے اپنے مالک پرحملہ کردیا۔
شیر نے نوجوان کو اپنے پنچوں میں اتنی سختی سے جکڑا کہ وہ خود کو چھڑا نہ سکا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے شیر کو فائرنگ کرکے ہلاک کرکے اس کے پنچوں سے نوجوان کو آزاد کرایا مگر وہ ابتدائی طبی امداد ملنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ زیر تربیت پالتو شیر کی عمر چار برس تھی جو کافی عرصہ سے مذکورہ نوجوان کے پاس تھا۔ واضح رہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی جدہ کے ایک تفریحی پارک میں پیش آیا تھا جب ایک بچی کو شیر نے زخمی کردیا تھا۔