Todays News

سعودی عرب میں نئے پروگرام کی تیاری


ریاض: سعودی عرب میں ادارہ ادب و اشاعت و ترجمہ نیا پروگرام شروع کرنے جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ ادب و اشاعت و ترجمہ کا کہنا ہے کہ 2022 کے شروع میں ‘المرصد ترجمہ پروگرام’ شروع کیا جائے گا۔

ادارے نے بتایا کہ المرصد ترجمہ پروگرام کے تحت عرب دنیا میں ہونے والا ترجمے کا کام ریکارڈ پر لایا جائے گا، اس اقدام سے عرب ممالک کے درمیان یکجہتی بھی پیدا ہوگی۔

ترجمے کا کام ریکارڈ پر لانا ناصرف عرب ممالک بلکہ بیرون دنیا کے درمیان بھی معلومات کا پل ثابت ہوگا، یہ پروگرام عرب دنیا کے اداروں اور شخصیتوں کو ترجمے کے حوالے سے جوڑے گا۔ ادارہ ادب و اشاعت و ترجمہ کا کہنا ہے کہ ترجمے کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت کے مضبوط سلسلے قائم ہوں گے۔

سعودی ادارہ تخلیقی ادبی ماحول تیار کررہا ہے جس کی بدولت دنیا کی اہم زبانوں کی مفید تخلیقات کا عربی میں ترجمہ ہوگا اور عربی زبان کی تخلیقات دیگر زبانوں میں منتقل ہوں گی۔

Exit mobile version