Todays News

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کی پریشانی دور


ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے ‘نقل معلومات’ سے متعلق غیرملکیوں کے لیے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو اگر پاسپورٹ کی نقل معلومات میں دشواریاں پیش آئیں تو وہ مندرجہ ذیل وضاحت پر عمل کرکے مسئلہ حل کروا سکتا ہے۔

ایک غیرملکی نے جوازات سے آن لائن اسفسار کیا کہ ابشر سسٹم کے ذریعے پاسپورٹ کی نقل معلومات میں دشواری کا سامنا ہے، ایسی صورت میں کیا جائے گا؟۔

اس اہم سوال پر محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ ابشر پورٹل پر پاسپورٹ کی نقل معلومات کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاہم اگر کسی وجہ سے اس بارے میں دشواری کا سامنا ہو تو ابشر پورٹل پر فراہم کی جانے والی ’تواصل‘ سروس کے ذریعے پیش آنے والی مشکل کے بارے میں مطلع کیا جائے۔

متعلقہ انتظامیہ معاملے کی جانچ پڑتال کے بعد مسئلہ حل کردے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران غیرملکیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جب بھی اپنے پاسپورٹ تجدید کرائیں تو نئے پاسپورٹ کا اندراج فوری طور پر جوازات کے سسٹم میں کرایا جائے۔

ابشر ایپ کے ذریعے پاسپورٹ کے جوازات پر اندراج کو عربی زبان میں نقل معلومات کہتے ہیں اس طرح نئے پاسپورٹ کا نمبر اور ایکسپائری تاریخ سسٹم میں فیڈ ہوجاتا ہے۔

Exit mobile version