Todays News

سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان


ریاض: سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاندآج دیکھا جائے گا، سعودی سپریم کورٹ نے لوگوں سے چاند دیکھنے کی شہادت مانگ لی۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

مملکت سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی آج رمضان کا چاند دیکھا جائے گا۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے لوگوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے والے اپنی گواہی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔

سعودی عدالت عظمیٰ کے مطابق اتوار(آج) کو چاند دکھائی نہ دینے کی صورت میں پیر جو کہ ام القریٰ کیلنڈر کے تحت 30 شعبان، جبکہ عدالتی فیصلے کے مطابق 29 شعبان ہے، کی شام کو چاند دیکھا جائے۔

Exit mobile version