سعودی عرب: مقامی وبین الاقوامی سفر پر پابندی!

0


ریاض: سعودی عرب میں ایسے افراد جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لیں ان پر سفری پابندی برقرار ہے، وہ مقامی وبین لاقوامی پروازوں پر سفر نہیں کرسکتے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی ہے کہ مکمل ویکسینیشن کے بعد توکلنا ایپ کو اپڈیٹ رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ اس آن لائن پلیٹ فارم پر اسیٹیس کورونا سے محفوظ کا آجائے۔

بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں ہوگی، توکلنا ایپ موجودہ کورونا حالات میں انتہائی ضروری ہے جس پر کورونا ویکسینیشن کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں سفر کے علاوہ ویکسین نہ لگانے والوں کو سرکاری و نجی اداروں اور شاپنگ مالز میں بھی جانے نہیں دیا جاتا، توکلنا ایپ کو اپ ڈیٹ رکھیں اور کارآمد موبائل نمبر ڈالیں۔

خیال رہے کہ مملکت میں 11 مئی 2020 کو کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کے لیے توکلنا ایپ متعارف کرائی تھی۔

سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی نے گزشتہ سال ’توکلنا‘ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 17 ملین سے زائد ریکارڈ کی تھی۔ اور اب یہ تعداد مزید بڑھ چکی ہے۔

مقامی وغیرملکی کورونا وائرس سمیت دیگر امور کی انجام دہی کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here