سعودی عرب : شکاری ہوشیار، حکومت نے سخت پابندی عائد کردی

0


ریاض : مملکت میں نایاب پرندوں کی دیکھ بھال اور ان کی بقاء کیلئے سعودی حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں، اس سلسلے میں ایک نایاب پرندے کے شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزارت ماحولیات پانی وزراعت نے کہا ہے کہ “العقق” نامی پرندے کا شکار ممنوع ہے، خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔

عاجل نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات کی جانب سے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عسیر ریجن میں پایا جانے والا “العقق” نامی پرندہ دنیا میں نایاب مانا جارہا ہے، اس کے صرف100 جوڑے عسیر ریجن میں باقی بچے ہیں۔

العقق کی نسل کی حفاظت کے لیے اس کے شکار پر پابندی لگا دی گئی ہے، العقق نامی پرندہ درمیانے سائز کا اور بےحد ذہین مانا جاتا ہے، اس کی سریلی آوازیں بے حد دلکش ہوتی ہے۔

العقق نامی پرندے کے پرگہرے سیاہ اور سفید رنگ کے ہوتے ہیں، تیز اور چھوٹی چونچ ہے، پرندے کو دور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے پر فیروزی رنگ کے ہیں۔

مذکورہ پرندے کا گھونسلہ دیوہیکل گمند نما ہوتا ہے۔ یہ پرندہ ’عرعر‘( درخت) یا ’عکاسیہ‘ نامی درخت پر4 سے 7میٹر کی اونچائی پر گھونسلہ بناتا ہے۔

عسیر کا کوہستانی علاقہ “العقق” کا وطن مانا جاتا ہے۔ یہاں انواع و اقسام کے پرندے اور جانور پائے جاتے ہیں۔ العقق پرندے کا وزن 240 گرام کے قریب ہوتا ہے اس کی لمبائی 46 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here