سعودی عرب: سفری قوائد وضوابط جان لیں

0


ریاض: سعودی عرب سے بحرین جانے کے لیے جو سفری قوائد ضوابط طے کیے گئے ہیں ان سے متعلق وزارت داخلہ نے وضاحت پیش کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بحرین جانے کے لیے سفری ضوابط سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 18 برس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں کو بحرین سفر کی اجازت ہوگی جبکہ ویکسین لگوانا اور توکلنا ایپ میں اس کا اسٹیٹس موجود ہونا بھی لازمی ہے۔

سعودی حکومت نے مفاد عامہ کے تحفظ اور متعلقہ صحت حکام کی سفارشات کی بنیاد پر بحرین سفر کے لیے ضوابط مقرر کیے ہیں، تاکہ وبا کا پھیلاؤ ہرممکن حد تک روکا جاسکے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بحرین سفر کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا ہوں گی، تاہم ان پابندیوں سے سفارتی ویزا ہولڈرز، ٹرک ڈرائیور اور ان کے معاونین، سفارتکار اور ان کے اعزہ، سرکاری وفود، فضائی عملہ، بحری جہازوں کا عملہ اور صحت رسد سے تعلق رکھنے افراد مستثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پروازوں کے علاوہ سعودی شہری بحرین جانے کے لیے کنگ فہد پل کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ بین الاقوامی سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد گزشتہ رات بہت بڑی تعداد مسافروں کی پل پر دیکھی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here