Todays News

“سعودی عرب خطے میں امن واستحکام کیلئےکوشاں رہےگا”

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملےپر سنجیدگی کےساتھ نمٹناہوگا اور افغانستان کو خطےمیں خطرات کی آماجگاہ بننےسے روکنا پڑیگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کہا کہ خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) مشرق وسطی میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن واستحکام کےلیے کوشاں تھا اور رہے گا، انہوں نے کہا کہ عراق میں استحکام پیدا کرنا ضروری ہے، یمن میں سیاسی حل تک رسائی ناگزیر ہے اور مکالمہ ہی تنازعات کے حل کا مثالی طریقہ ہے۔

اپنے خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے سے سنجیدگی کے ساتھ نمٹنا ہوگا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ افغانستان کو خطے میں خطرات کی آماجگاہ بننے سے روکنا پڑے گا۔

اجلاس میں جی سی سی کے چھ رکن ملکوں کے رہنماوں اور وفود نے مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے، چیلنجوں کا سامنا کرنے اور خطے کے مستقبل کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنے بات چیت کی گئی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہ کانفرنس میں شریک وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کانفرنس کی بددولت ہی العلا سربراہ کانفرنس موثر فیصلے کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

Exit mobile version