سعودی عرب: ‘تین برس کی سفری پابندی’

0


ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ غیرملکی جو خروج وعودہ کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان پر تین برس کی سفری پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

مملکت کے امیگریشن قوانین کے تحت خروج وعودہ ویزے پر سعودی عرب سے جانے کے بعد مقررہ وقت پر نہ لوٹنے والوں کو 3 برس تک مملکت آنے نہیں دیا جاتا یعنی وہ مذکورہ مدت تک بلیک لسٹ رہتے ہیں۔

ایسے افراد سابق کفیل کی جانب سے ہی دوبارہ ورک ویزا نکلوا کر پابندی کی مدت کے دوران سعودی عرب آسکتے ہیں بصورت دیگر انہیں لوٹنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

تین برس کی پابندی والے مدت کے دوران اگر وہ ملازمت کے ویزے مملکت آنا چاہیں تو ان کے لیے ایک ہی طریقہ ہے کہ وہ اپنے سابق اسپانسر، جس کے ویزے پر وہ پہلے مقیم تھے، آسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ افراد صرف حج وعمرہ ویزے پر ہی سعودی عرب آسکتے ہیں، البتہ پابندی کے تین برس مکمل ہونے کے بعد انہیں دوسرے ویزے پرسعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔

ذہن نشین رہے کہ پابندی کی مدت کے دوران آنے والوں کو ایئرپورٹ سے ہی دوبارہ واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here