Todays News

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد سے متعلق آرڈیننس نافذ


پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 60 سال تک کرنے کا آرڈیننس نافذ کردیا گیا، صوبہ کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر63 کے بجائے 60 سال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیئے، جس کے بعد صوبے میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ60سال تک کا آرڈنینس نافذ کردیا گیا۔

جس کے بعد صوبہ کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر63کےبجائے60سال ہوگی ، آرڈیننس کے اجرا کا مقصد اس فیصلے کو قانونی شکل دینا ہے۔

محکمہ قانون خیبرپختونخوانےآرڈیننس منظوری کیلئے گورنرکوارسال کیا تھا۔

یاد رہے خیبر پختونخوا حکومت نے پنشن کی واجبات میں اضافہ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال اضافے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے عمر کی حد 60 سال کردی تھی۔

خیال رہے سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63سال کردی تھی۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Exit mobile version