اسلام آباد سرکاری عمارتوں اور املاک کے عوض قرضے لینے سے متعلق ن لیگ اور تحریک انصاف متفق ۔نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیلکا اس معاملے پر اتفاق کہ سرکاری عمارتوں اور املاک کے عوض قرضے لینے سے اسلامی بینکاری کو فروغ ملتا ہے۔پروگرام کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلئے سکوک بانڈز جاری کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سکوک بانڈز جاری کرنے چاہئیں اس
سے اسلامک بینکنگ کو فروغ ملتا ہے، مزار قائد یا ایف نائن پارک اسلام آباد جیسی علامتی جگہوں کو قرضوں کے عوض نہیں رکھنا چاہئے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے اسلامک بینکنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں، شرعی تقاضوں کے مطابق قرضہ حاصل کرنے کے عوض کوئی اثاثہ ضروری ہے جو گروی نہیں ہوتا بلکہ اسے رینٹل ویلیو سمجھا جاتا ہے، اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلئے سکوک بانڈز جاری کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ۔