Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

” سرفراز کا بین الاقوامی کیرئیر تقریبا ختم“


لاہور: پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کیرئیر تقریبا ختم ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کی ٹیم میں شمولیت کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کریئر تقریباً ختم ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے یہ بات چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقات میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس محمد حارث کی شکل میں ایک نیا وکٹ کیپر بلے باز مل گیا ہے، اب ایسا لگتا ہے کہ سرفراز احمد کا کیریئر تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا ہے، محمد حارث نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Exit mobile version