Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

سرفراز احمد کو بیٹے نے کلین بولڈ کردیا، ویڈیو وائرل


قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ان کے ننھے بیٹے عبداللہ نے کلین بولڈ کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ان کے بیٹے عبداللہ نے یارکر پر کلین بولڈ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ نے یارکر کرائی جسے سرفراز احمد سمجھ نہ سکے اور بولڈ ہوگئے۔

واضح رہے کہ عبداللہ اس سے قبل بھی کئی قومی کرکٹرز کو بولنگ کروا چکے ہیں انہوں نے باسط علی کو آؤٹ سوئنگ کرکے آؤٹ کیا تھا۔

عبداللہ کی بولنگ کی تعریف فاسٹ بولر محمد عامر سمیت کئی کرکٹرز کرچکے ہیں، کرکٹرز کا کہنا تھا کہ مستقبل میں وہ قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بیٹے عبداللہ کی کرکٹ میں دلچسپی ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے۔.

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں نے بہت سی چیزیں برداشت کیں جن کا میں عبداللہ کو سامنا نہیں کروانا چاہتا۔

خیال رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے نومبر 2007 میں جے پور میں بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا لیکن وہ 2014 تک ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بناسکے تھے۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2017 میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتا تھا۔

Exit mobile version