Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سامراجی طاقتوں نے مقامی لوگوں سےملکر سازش کےبعد عمران خان کو ہٹایا، رجیم چینچ کے بعد وہ عوام میں بہت مقبول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کیخلاف یہ جو باتیں کرتےتھے اللہ نے انکےمنہ پر دکھایاہے، یہ مہنگائی کنٹرول کرنے آئے تھے مہنگائی نے انھیں کنٹرول کرلیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو سازش کےتحت اتاراگیا، سامراجی طاقتوں نے مقامی لوگوں سے ملکرسازش کے بعد عمران خان کو ہٹایا، سازش سے عمران خان کو ہٹایا اب وہ مزید مقبول ہوگیاہے، عمران خان کے خلاف سارے انڈوں کو اکٹھا کیاگیا یاد رکھو خان ایک ٹھوکر سے سب کو غرق کردےگا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان دو جولائی کو پرامن جلسہ کرنے جارہاہے، میں عمران خان کے ساتھ لال حویلی سے نکلوں گا، کسی کو شوق ہے تو گرفتار کرلے، سیاسی جدوجہد میں عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑاہوں۔
شیخ رشید نے دو ٹوخ اعلان کیا کہ بھیک مانگ کر یا جھک کر بھاگوں گا نہیں، پاکستان میں رہ کر سیاست کروں گا، پاکستان اور تمام لوگوں کی بہتری اس میں ہےجلد الیکشن ہوجائیں، جھاڑوں پھرنےسے بچانے کیلئے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔