نوازشریف کےترجمان محمد زبیر کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی جب کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کر دیا گیا۔
سابق گورنر سندھ و ترجمان نواز شریف محمد زبیر کے اہل خانہ کو ضوابط کے برخلاف کورونا ویکسین لگائے جانے پر سندھ حکومت نے ایکشن لے لیا۔
سوشل میڈیا پر ویکسین لگوانے کی تصاویر سامنے آنے پر سندھ حکومت نے فوری طور پر ڈی ڈی ہیلتھ شرقی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا۔
ڈاکٹر انیلہ قریشی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وہ مافیا جس نے کرونا پر سب سے زیادہ سیاست کی
آج بھی انہیں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے زیادہ اشرافیہ کی فکر ہےفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے پہلےوفاق کی طرف سے دی جانے والی ویکسین کیا سیاسی خاندانوں کی فیملیوں کو لگائی جا رہی ہے؟
پھر مراد علی شاہ کہتے ہیں ہم کسی کو جواب دہ نہیں- شرمناک pic.twitter.com/jHgDepaWLU— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 7, 2021