سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی تصویریں انٹرنیٹ پروائرل

0

کراچی  شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی نئی تصویریں انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔مذکورہ تصویر میں عائشہ خان نے فیروزی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ تصویر میں وہ خود بیحدحسین لگ رہی ہیں۔عائشہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کا خوبصورت میک اپ نامور میک اپ آرٹسٹ فائزہ سیلون کی جانب سے کیا گیا ہے۔سابقہ اداکارہ

کی تصویر پر جہاں انسٹاگرام صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بھی عائشہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔عائشہ خان کی مقبولیت کی بات کریں تو اْنہوں نے صرف 10 گھنٹے پہلے ہی اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 52 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔دوسری جانب عائشہ خان نے ایک تصویر اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی شیئر کی۔واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔اْن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اْنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔عائشہ خان نے 20 برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔دوسری جانب اْن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here