سائرہ اور شہروز ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے

0


اداکار وماڈل شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف جلد ہی ایک فلم میں ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم فائنل پوسٹ پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے اور سنیما کے کھلنے کے بعد جلد ہی ریلیز کردی جائے گی۔

سائرہ کے ساتھ آنے والی فلم کے حوالے سے شہروز سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط انتخاب نہیں کیا، کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللہ کہتا ہوں اور اپنے طور پر بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں تین فلموں پر کام کررہے ہیں جن میں سے ایک فلم ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ہمراہ ہے اور فلم کا آخری گانا رواں ماہ کی آخری تاریخوں 26 ،27 اور 28مارچ کو فلمایا جائے گا۔

شہروز سبزواری نے بتایا کہ اگر عالمی وبا نہ آتی تو فلم کچھ عرصہ قبل ہی ریلیز کردی جاتی تاہم اب فلم کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2018 میں شوبز کی مقبول جوڑی نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کا ایک سین شیئر کرتے ہوئےنئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا تھا، شہروز نے اس پوسٹ کا کیپشن ’’sai‘‘ دیا تھا جب کہ سائرہ نے ’’roz‘‘ لکھتے ہوئے جوڑی کا نام مکمل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی مشروط محبت کی کہانی پر مبنی ہے جس میں بھارتی اداکار انکور راٹھی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم سائرہ اور شہروز کی مشترکہ طور پر دوسری فلم ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here