زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے، وزیراعظم

0


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے ، میڈیا پر پیسہ چلاکر ایسا بیانیہ چلایا جاتا ہے کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یواین سیکریٹری جنرل نے غریب ممالک کی فنانشل مسائل پر پینل بنایا ، اس کی رپورٹ کابینہ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب ملکوں کے نوازشریف اور زرداری چوری کا پیسہ باہر بھیجتے ہیں، جب ملک سے پیسہ باہر بھیجتے ہیں تو اداروں کو کمزور کرتے ہیں اور منی لانڈرنگ چیک کرنیوالے اداروں کو کمزورکیا جاتا ہے۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے کہا سب کو معلوم ہے سینیٹ میں پیسہ چلتاہے، ایسے منصوبے لیکر آتے ہیں کہ جن میں کک بیکس ہوتے ہیں، وہ کک بیکس باہر بھجواتے ہیں اور کرپشن کو معاشرے میں مثبت دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اخلاقیات ختم ہوجائیں تو انصاف نہیں کرسکتے، بدقسمتی سے معاشرے میں کرپشن کو سب کیلئے قابل قبول بنایا جاتا ہے، میڈیا پر پیسہ چلاکر ایسا بیانیہ چلایا جاتا ہے کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔

آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے ،ایک زرداری سب پربھاری جیسی اصلاحات لاکرقوم کو دھوکے میں رکھتے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غریب ممالک میں طاقتورکواین آراودیاجاتاتھا اور غریب پستاجاتاہے، کرپشن کوجب قوم قبول کرلیتی ہے تو سب سے بڑا نقصان تب ہوتا ہے، پاکستان میں جس طرح کےالیکشن ہوتےہیں یہ اب نہیں کرسکتے، ٹرمپ نےبڑی کوشش کرلی ایک چیز نہیں ڈھونڈسکا کہ دھاندلی ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں الیکشن کیلئے ای وی ایم مشین کااستعمال کرنا چاہئے، روزانہ کی بنیاد پر میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادے کیلئے اور سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لوں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here