ریڈ کارڈ کیوں دکھایا؟ فٹ بالرز اور مداحوں کے تشدد سے ریفری ہلاک

0


سان سلواڈور: ریڈ کارڈ دکھانے کی پاداش میں فٹ بالرز اور شائقین نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے میچ ریفری کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل سلواڈور میں کھیلے جارہے مقامی فٹ بال میچ کے دوران ریفری نے کھلاڑی کو دوبار پیلا کارڈ دکھایا( فٹ بال میں دو بار پیلا کارڈ دکھانے پر وہ لال کارڈ تصور ہوتا ہے جس کے بعد کھلاڑی کو میدان بدر کردیا جاتا ہے ۔

ریفری کی جانب ریڈ کارڈ دکھانے پر کھلاڑی اور ان کے حامی سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے میدان میں اتر کر میچ ریفری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

بہیمانہ تشدد کا شکار ریفری ہوزے آرنلڈو انایا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اندرونی چوٹ موت کا سبب بنی۔میچ ریفری کی ہلاکت پر سلواڈوران ساکر فیڈریشن نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی ان تمام کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں جو ہمارے ملک میں کھیلوں کے مختلف مراحل پر ہورہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد سے اب تک پولیس نے کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here