Todays News

‘ریلوے میں مالی حالات کے پیش نظر اب مستقل ملازم بھرتی نہیں کیے جائیں گے’


سکھر: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اعلان کیا ہے کہ ریلوے میں مالی حالات کے پیش نظر اب مستقل ملازم بھرتی نہیں کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کنٹریکٹ کا نظام چل رہا ہے، ریلوے نظام بہتر کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، کورونا صورت حال میں سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ٹرین غریب کی سواری ہے بند کرنا مصیبت میں ڈالنے کے برابر ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کی نئی لائنوں کے لیے فنڈز جاری کیے گئے، میرے وقت میں جو حادثات ہوئے اس پر سخت ایکشن لیا ہے، میرے لیے وہ حادثہ بھی بڑا حادثہ ہے جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں کراچی ایکسپریس کے حادثے پر مجھے بہت دکھ پہنچا تھا، حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئی اس پر بھی ہمیں افسوس ہے، واقعے پر 8 افسران کو معطل کیا گیا ہے، مزید ذمہ دار لوگوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی، حادثہ پیش آنا افسران کی غفلت تی ہے کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔

Exit mobile version