Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Notice: fwrite(): Write of 215 bytes failed with errno=28 No space left on device in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-content/plugins/woocommerce/src/Internal/Admin/Logging/FileV2/File.php on line 456 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کامیاب، پانچ ماہ میں کتنے اکاؤنٹس کھلے؟
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کا ملک سے مضبوط تعلق بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ جیسا پروگرام متعارف کرایا۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے رضا باقر کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کا تصور ہے، جس پر سمندر پار پاکستانیوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’5ماہ میں97 ملکوں سے 90ہزارسے زائد صارفین نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلوائے۔
انہوں نے کہا کہ ’پروگرام کی وجہ سے گزشتہ دنوں ہم نے 500 ملین ڈالرکی سطح کاسنگ میل عبور کیا، ڈالر کے ساتھ اب یورو اور برٹش پاؤنڈ میں بھی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، اوور سیز پاکستانیوں کےلیے یہ پروگرام پرکشش منافع ہے‘۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ خلیجی ریاستوں میں زیادہ مقبول ہوا ہے، سب سے زیادہ اکاؤنٹس کھلوانے والوں کا تعلق بھی خلیجی ریاستوں سے ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کا کہنا تھا کہ ’سمندر پار پاکستانی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں اب ڈالر کے ساتھ پاؤنڈز اور یورو میں بھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے، اس سے ملک کے مستقبل کو مزید روشن بنائیں گے‘۔
مرتضیٰ علی سید کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان اوور سیز پاکستانیوں کو ملک کا اصل سرمایہ سمجھتے ہیں، اس لیے انہوں نے اس پروگرام کا تصور پیش کیا جس کو اسٹیٹ بینک نے عملی شکل دی‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوور سیز پاکستانیوں کی طرز زندگی کاحصہ بنےگا، اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے لیے ٹیکس نظام، اکاؤنٹ کھولنے کو آسان بنایا ہے’۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں قائم نجی بینک ڈیجیٹل سہولت دینے والا دنیا کا دسواں ملک بن گیا ہے۔