Todays News

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ریکارڈ برف باری


روس کے دارالحکومت ماسکو میں ریکارڈ برف باری ہوئی۔شدید برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ،شہری گھروں میں محصور ہو گئے، پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔
ماسکو میں جمعرات سے جاری برفباری نے ہر چیز کرمنجمد کر دیا۔حکام نے دو فٹ تک برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 56 سنٹی میٹر برف ریکارڈہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے دو دن میں شدید برف باری 1956 میں 60 سنٹی میٹر کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔
شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ جگہ جگہ گاڑیاں سڑکوں پرپھنس گئیں۔ ایئرپورٹس پر 50 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، مقامی انتظامیہ سڑکوں کوکلیئر کرنے میں مصروف ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version