Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

روس کی کرونا ویکسین کے خلاف ’’ گھناؤنا کھیل ‘‘ کھیلے جانے کا انکشاف


ویانا: آسٹریا میں تعینات روسی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی تیار کردہ ویکسین کے خلاف ’گھناؤنا کھیل‘ کھیلا جارہا ہے۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں تعینات روسی سفیر دمتری لیوبنسکی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس کی تیار کردہ مؤثر کرونا ویکسین اسپوتنک V کے خلاف پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آسٹریا نے روس سے اسپوتنک فائیو برآمد کرنے کی بات چیت شروع کی مگر پروپیگنڈے کا سُن کر فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا۔

دمتری کا کہنا تھا کہ ’یورپ کو روسی ویکسین کی فراہمی کے خلاف منظم طریقے سے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریا کی مدد کے لئے تیار ہیں لیکن ہماری ویکسین کی یورپ کو فراہمی میں روکاوٹ ڈالنے کی غرض سے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس کھیل سے دوا ساز کمپنیوں اور اداروں کو اربوں ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے‘۔

روسی سفارت کار کے مطابق اگر آسٹریا اگلے ہفتے معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو وہ اپریل کے آخر تک روسی ویکسین کا پہلی کھیپ وصول کر سکے گا۔ انہوں نے کہا جون کے آخر تک آسٹریا کو روسی ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں مل سکتی ہیں۔

Exit mobile version