کیف : روس یوکرین میں بمباری میں اندھا ہوگیا، شہر ماریوپول میں میٹرنیٹی اسپتال پر بم برسائے دئیے، بمباری میں 17 افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق روسی طیاروں نے میٹرنیٹی اپستال پر بمباری کر کے قیامت ڈھادی ، شہرماریوپول میں میٹرنیٹی اسپتال روسی بمباری سے تباہ ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں نومولود سمیت کئی افراد ملبے تلے دب گئے اور حملہ خواتین سمیت سترہ افراد زخمی ہوئے۔
یوکرین کے صدر نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دے دیا اور کہا دنیا کب تک اس دہشت کو نظرانداز کرتی رہے گی۔
یوکرینی صدر نے مغربی ممالک سے اپیل کی فوری طور پر روس کے لیے فضائی حدود بند کریں اور یوکرینی عوام کے قتل کو روکیں۔
خیال رہے 2 ہفتے سے جاری روسی بمباری نے یوکرینی عوام کیلئے مشکلات کھڑی کردیں اور بیس لاکھ سے زیادہ یوکرینی دربدر ہوگئے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
امریکا نے یوکرین پر روس کے کیمیائی حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین پر کیمیائی حملہ کرسکتا ہے ،جس کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
روسی فوج نے کیف، خارکیف، سومی اور ماریوپول سمیت دیگر شہروں کا محاصرہ کر لیا جبکہ روس نے یوکرین کے 146 ہیلی کاپٹرز، 913 ٹینکس، اور 2800 فوجی تنصیبات تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔