رمضان المبارک میں مسجد نبوی ﷺ میں کس کے داخلے پر پابندی لگ گئی ؟ جانئے
admin
جدہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کے طور پر ماہ رمضان میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے پر پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں رمضان کے حوالے سے نئے ضوابط و شرائط کا اعلان کر دیا،
جن کا مقصد کورونا وبا سے تحفظ کو ممکن بنانا ہے، مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس بار رمضان المبارک میں تراویح کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی تاہم تراویح کی یہ نماز صرف دس رکعت تک محدود ہو گی، نماز تراویح کے 30 منٹ بعد مسجد نبویﷺ کو بند کردیا جائے گا جس کے بعد فجر کی نماز سے دو گھنٹے پہلے مسجد کھولی جائے گی، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو مسجد نبویﷺ میں لانے کی اجازت نہیں ہو گی، گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے موقع پر اجتماعی افطار اور اعتکاف نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ مسجد کے تمام صحنوں، احاطوں اور عمارتوں میں افطاری کے پیکٹ تقسیم کرنے پر پابندی ہو گی، روزہ دار افطار کے وقت صرف کھجور اور پانی استعمال کر سکیں گے، پارکنگ سے نکلتے وقت پارکنگ کی ایپلی کیشن ’موقف‘ استعمال کرنا ہو گی۔ اس بار رمضان المبارک میں مسجد نبوی میں پانچ ہزار کارکنان زائرین کی خدمت پر تعینات کیے جائیں گے جو سینیٹائزیشن اور مسجد الحرام کی صفائی کا کام بھی انجام دیں گے۔واضح رہےکہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد6ہزار 676ہوگئی ، اب تک کورونا وائرس سے 3 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔