Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

راجن پور: ضلع ڈیرہ غازی کی مقامی عدالت میں قتل کیس کی سماعت کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔ پنجاب میں عدالتوں میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ اس طرح کے واقعات کے باعث مقامی عدالتوں میں کیسز کی سماعت کرنے والے ججز حضرات سمیت سائلین اور عدالتی عملہ بھی خوف کا شکار ہونے لگا ہے۔ آج بھی عدالتی احاطے میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، فائرنگ کا یہ واقعہ راجن پور کی سیشن عدالت میں قتل کی سماعت کے دوران پیش آیا، جہاں مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ اتنی شدید تھی کہ کمرہ عدالت میں موجود افراد نے لیٹ کر اپنی جان بچائی۔


راجن پور: ضلع ڈیرہ غازی کی مقامی عدالت میں قتل کیس کی سماعت کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔

پنجاب میں عدالتوں میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔

اس طرح کے واقعات کے باعث مقامی عدالتوں میں کیسز کی سماعت کرنے والے ججز حضرات سمیت سائلین اور عدالتی عملہ بھی خوف کا شکار ہونے لگا ہے۔

آج بھی عدالتی احاطے میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، فائرنگ کا یہ واقعہ راجن پور کی سیشن عدالت میں قتل کی سماعت کے دوران پیش آیا، جہاں مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ اتنی شدید تھی کہ کمرہ عدالت میں موجود افراد نے لیٹ کر اپنی جان بچائی۔

ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو وکلا سمیت سات افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں دو منشی اور ایک شہری بھی شامل ہے فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری سیشن کورٹ پہنچی اور جاں بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے فائرنگ کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور بھاری نفری کو عدالت کے اطراف تعینات کردیا گیا ہے۔

واقعے سے متعلق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان کافی عرصے سے تنازع جاری تھا، ملزمان نے کمرہ عدالت میں داخل ہونے کے لئے وکیل کے منشی بن کر آئے۔

Exit mobile version