Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 دہشت گردی کے حالیہ واقعات : وزارت داخلہ کی صوبوں کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت
اسلام آباد : وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر صوبوں کو سیکیورٹی بڑھانےکی ہدایت کر دی اور کہا دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوہدایت نامہ جاری کر دیا، جس میں وزیرداخلہ کی ہدایت پروزارت داخلہ نے صوبوں کوسیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کےحالیہ واقعات کےپیش نظرسیکیورٹی کوفل پروف بنایاجائے اور دہشت گردی کےخطرات سے نمٹنے کیلئےمتعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز،پولیس،رینجرزاورایف سی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں ، اسلا م آباد میں سال کے پہلے دہشت گرد واقعے پرٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کی۔
کوشش ہے طالبان کے ذریعے معاملات بہتر ہوں اگر نہیں ہوتے تو ہم ہر برے حالات کے لئے تیار ہیں، مذاکرات کے راستے بند نہیں ہوئے لیکن مذاکرات میں کامیابی بھی نہیں ہوئی۔