Todays News

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، لاہور سے 2 دہشت گرد گرفتار


لاہور : سی ٹی ڈی نے پنجاب کے دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر لاہور کے علاقے لاری اڈے پر دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشت گردوں کے نام ولایت خان اور عبدل ملک عرف عزت اللہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے پاس سے پستول اور دھماکہ خیز مواد برآد ہوا جبکہ موبائل فونز ویڈیوز اور اقلیتی رہنماوٗں کی لسٹ بھی برآمد ہوئی۔

انسداد دہشت گردی فورس ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا مذہبی اسکالر، اقلیتی رہنماوٗں کو قتل کرنے کا ٹارگٹ تھا۔

Exit mobile version