دہرے قتل کے ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد

0


کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے دہرے قتل کے ملزمان شیراز اور تصور کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دہرے قتل میں سزاکےخلاف ملزمان کی اپیل پرسماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے ملزمان شیرازاورتصورکی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی اپیلٹ بینچ نے اپیلیں مسترد کرکے پھانسی کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ماتحت عدالت نے اغوا اور قتل کےالزام میں 2،2 بار پھانسی کی سزاسنائی تھی، ملزمان نے جون 2010میں باسط شیخ نامی شخص کو تاوان کیلئے اغوا کیا، جس کے بعد مغوی کے بھائی نےاغوابرائےتاوان کامقدمہ فیروزآبادتھانےمیں درج کرایا۔

ملزمان نے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا تاہم تاوان نہ ملنے پر ملزمان نے باسط شیخ کو پارٹی ارینجمنٹ کے بہانے فارم ہاؤس بلایا اور فارم ہاؤس میں باسط اور اس کے دوست رشید کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا تھا۔

ملزمان نے مقتولین کی لاشیں کنویں میں پھینک دی تھیں ، ملزم شیرازعادی مجرم ہے، استغاثہ نے دوسرے مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here