دوسرا ون ڈے: شاہین سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پُرعزم

0


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا، شاہینوں نے میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے اور مہمان ٹیم کی کم بیک پر نظریں مرکوز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج دوسرے ایک روزہ میچ میں مد مقابل ہونگی، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلا جائے گا۔

بابرالیون دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پُرعزم ہے جبکہ مہمان ٹیم نے بھی کم بیک کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست سے دو چار کیا تھا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر چار گیندیں قبل پورا کرلیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میچ کے آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے، سیریز میں کلین سوئپ کی بدولت پاکستان ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائنگ کے قریب آجائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی تیسرے نمبر پر قابض ہوجائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here