دنیا کی پہلی فارمولا الیکٹرک کار تیار

0


اسکاٹ لینڈ میں منعقدہ کلائمٹ چینج کانفرنس میں دنیا کی پہلی الیکٹرک فارمولا ریس کار متعارف کرادی گئی، جو تین سیکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر کی رفتار تک جاسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی کی تیار کردہ دنیا کی پہلی فارمولا ریس کار جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس میں لیتھیم آئن بیٹریز کا استعمال کیا گیا ہے جو گاڑی کو بیس فیصد زیادہ توانائی اور بیٹری کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

گاڑی 149 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جسے گاڑی انوژن ورجن ریسنگ نے کمپنی جانسن میتھی کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

الیکٹرک ریس کار بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ریس کار کو تیار کرنے کا مقصد بیٹری کی کارکردگی کو جانچنے اور الیکٹرک گاڑیوں میں انقلاب لانے کے عمل میں ایک اہم قدم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here