دنیا بھر میں کورونا کیسز سے 24 لاکھ 63 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے
Abdul Rehman
دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 12 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 63 ہزار 614 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 61 لاکھ 21 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 26 لاکھ 29 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 7 ہزار 746 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 86 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 240 اور ایک کروڑ 9 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 955 اور 1 کروڑ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 41 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 82 ہزار 396 ہے۔
برطانیہ میں 40 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 19 ہزار 920 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 35 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 83 ہزار 964 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسپین میں 31 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار 101 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 27 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 95 ہزار 235 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔
24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔