خانیوال میں شہری کی ہلاکت کا ذمے دارکون؟ تفتیش کیلے جے آئی ٹی تشکیل
Abdul Rehman
خانیوال : صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی موت کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی تشکیل دےدی گئی ، جےآئی ٹی واقعے کے تمام ثبوتوں پر مبنی تحقیقات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی تشکیل دے دی گئی ، محمد ارشد لغاری ڈی پی جی اینٹی ٹیررزم کورٹ ملتان جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔
واقعےکی تحقیقات کیلئےڈی ڈی پی پی خانیوال محمداعظم بھی جےآئی ٹی کاحصہ ہے ، جےآئی ٹی واقعے کے تمام ثبوتوں پر مبنی تحقیقات کرے گی۔
اس حوالے سے انچارج اینٹی ٹیررزم کورٹ پنجاب خرم خان نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب میاں چنوں تفتیشی ٹیم کی معاونت کیلے حکومت کی طرف دو رکنی پراسیکیوش ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی کی سربراہی محمدارشد لغاری کریں گے۔
کمیٹی جےآئی ٹی اور تفتیشی ٹیم کوثبوت اکٹھاکرنے پررہنمائی فراہم کرے گی اور وقوعہ کاچالان دہشت گردی عدالت بھجوانے سےقبل معاونت دے گی۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عارف کمال نون کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ اس کیس میں سری لنکن شہری کیس کی طرح پولیس بہت محنت سےکام کررہی ہے ، متعددمشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا ہے،دس مرکزی ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔
انہوں نے مذہبی قائدین کاپیغام دیا کہ توہین سے متعلق قانون موجود ہے،جو قانون ہاتھ میں لیتے وہ اس قانون کی بھی توہین کرتے ہیں۔