Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

خاتون کی وائرل ویڈیو پرصباقمرکی دلچسپ پیروڈی


اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو ” ہماری پارٹی ہورہی ہے ” کی دلچسپ نقالی سے اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔

حال ہی میں ٹوئٹرپرپاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی یہ ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔

ویڈیو میں دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے والی لڑکی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے، ” یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے ”۔

اسی انداز میں بنائی جانے والی مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد صبا قمر کی رگ ظرافت پھڑکی اور انہوں نے بھی دوستی کے ہمراہ ویڈیو بنالی۔

ویڈیو میں صبا نے بھی موبائل کیمرہ گھماتے ہوئے اسی لب ولہجے میں کہا، یہ میں ہوں، یہ میری دوست ہے اور ہم ٹی وی دیکھ رہے ہیں ”۔

صبا کے فالوورزنے ویڈیو پسند کرتے ہوئے تبصروں میں اداکارہ کی صلاحیتوں کو داد دی۔

Exit mobile version