Todays News

حکومت کا کامیاب جوان کے ساتھ ایک اور پروگرام لانے کا اعلان


اسلام آباد: حکومت نے کامیاب جوان کے ساتھ ایک اور پروگرام لانے کافیصلہ کرلیا ، وزیرخزانہ نے کہا ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے جا رہے ہیں فوری اثر نظر آئےگا، لاکھوں کی تعداد میں قرض دیں گے تومعاشی ترقی تیز ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کامیاب جوان کے ساتھ کامیاب کسان پروگرام لانے کافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو 20 لاکھ روپے تک قرض دیا جائےگا، کامیاب جوان کےتحت قرضوں کی تقسیم کا عمل تیزکررہےہیں، تاحال 10 ہزار نوجوانوں کوکامیاب جوان پروگرام میں قرض دیا گیا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ تعداد آئندہ 3 سال تک لاکھوں میں ہونی چاہیے، نچلی سطح تک ترقی کےلیےمنصوبہ انقلابی حیثیت رکھتا ہے، نچلی سطح تک لوگوں کو روزگار کےلیےبااختیار بنائیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ چاہتے ہیں لوگ خودبھی کاروبار اورساتھ میں لوگوں کی بھی مددکریں، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے جا رہے ہیں فوری اثر نظر آئےگا، لاکھوں کی تعداد میں قرض دیں گے تومعاشی ترقی تیز ہو گی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقت ثابت کرے گا کہ آپ مارڈرن ایگریکلچر کی طرف جارہےہیں، کسان کارڈ ایک زبردست عمل ہے جو پاکستان کو تبدیل کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ ٹیکنالوجی سے پیپر ورک ختم ہوجاتاہے ، صرف ہمارےدور میں کسانوں کو اضافی پیسہ ملا ، گندم کے کسانوں کو 500ارب روپے اضافی ملا ، ہمارےدور میں گندم کی قیمت 500روپے بڑھی ہے جبکہ گنے ،مونگ، مکئی اور دودھ کی قیمت سے 1100 ارب روپے اضافی کسانوں کے پاس گیا۔

Exit mobile version