اسلام آباد : حکومت کا ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی، اعجازچوہدری اورفیصل جاوید کے ناموں پر غور جاری ہے ، تاہم زیادہ ارکان سینیٹ کے پی سے ہونے کے باعث ڈپٹی چیئرمین کے پی سے لانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے تین ناموں پر غور کیا جارہا ہے، مرزا آفریدی، اعجازچوہدری اور فیصل جاوید کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، زیادہ ارکان سینیٹ کے پی سے ہونے کے باعث ڈپٹی چیئرمین کے پی سے لانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج نامزدگی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزرا پر مشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیراعظم کی درخواست پر کنوینر خالد مقبول صدیقی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اتحادی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اور تجاویز دیں گے۔
گذشتہ روز ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔
خیال رہے پی ٹی آئی کی اہم اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے حکومت کی پی ڈی ایم رہنماعبدالغفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین کی آفر پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کی آفردینےسےپہلےہم سےمشاورت نہیں کی گئی اور نہ بتایا گیا عبدالغفور حیدری کو ایسی آفردینے جارہے ہیں۔