Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
حکومت آرڈیننس کے ذریعے آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے،شاہد خاقان
Abdul Rehman
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ حکومت آرڈیننس کے ذریعے آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پھر کہیں ملک چل رہا ہے تو یہ بدنصیبی ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہيں ہے اور ہم حکومت توڑنے کے لیے ہی نہیں نظام بدلنے کے لیے نکلے ہیں۔جوالیکشن چوری ہوا ہے وہ کس کی ذمہ داری ہے۔
ایف 8کچہری میں وکلا کے چیمبرگرائےجانےکےمعاملےپرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب حکومت بے شرم ہوجائے تو پھر یہی ہوتا ہے جو آج ہو رہا ہے۔ کسی کا دفترگرانے کے لئے پہلے نوٹس دینا اوربتانا ہوتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر فوج کا سياست سے تعلق نہيں تو آج يہ جو سب ہو رہا ہے اِس کا ذمہ دار کون ہے؟
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں اب عدالتیں بھی غیر محفوظ ہوگئی ہیں، جب عدل و انصاف نہیں ہوگا تو ملک نہیں چلے گا۔ عدالتوں کے دروازے بند جبکہ پولیس اور کمانڈوز تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی ریفرنس میں عدالت پہنچے تھے تاہم وکلاء کی جانب سے عدالتوں کے بائیکاٹ کے باعث سماعت نہ ہوسکی اور لیگی رہنماء حاضری لگا کر واپس روانہ ہوگئے۔