جین سیکونسنگ مشین کب سے کام شروع کرے گی؟ سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے بتادیا

0


لاہور: کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کا زبردست اقدام، پڑوسی ملک سے آنے والی “جین سیکونسنگ مشین ” کل سے کام شروع کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ کیئر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین سے آنے والی جین سیکونسنگ مشین لاہور پہنچ چکی ہے، جو کل سے کام شروع کردے گی۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے انسدادکرونا نے مشین کے لئے پانچ کروڑ کے فنڈز منظور کئے تھے، مشین کی مدد سے پنجاب میں کرونا وائرس کی اقسام کی تشخیص کی جا سکے گی۔

اس اقدام سے پنجاب کرونا وائرس کی جین سیکونسنگ کی سہولت والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، اس سے قبل جین سیکونسنگ کی مشین صرف وفاقی ادارہ صحت کے پاس تھی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر میں اموات وائرس کی کس قسم سے ہو رہی ہیں اس کی تحقیق ہو سکے گی، وائرس کس حد تک مہلک ہے اس کی بھی تحقیق ہوسکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here