جہلم میں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن مقابلوں کا انعقاد

0


راولپنڈی: پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مرکزی مقابلےجہلم میں جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مرکزی مقابلےجہلم میں جاری ہے، مقابلوں میں آرمی،نیوی، ایئرفورس، سول آرمڈ فورسز،رینجرز اور اےایس ایف کے2500 شرکا شامل ہیں، اس کے علاوہ عام شہری بھی اس میگاشوٹنگ مقابلےمیں حصہ لےرہےہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے مختلف رینجز اور ہتھیاروں کی اقسام پر مشتمل متعدد ایونٹس پر مشتمل ہیں، پاکستان آرمی اس مقابلےکی دفاعی چیمپئن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرا آرمی ایونٹس میں1024نشانہ بازوں پرمشتمل 18ٹیموں نےحصہ لیا، ملتان کور پہلےاور منگلاکور دوسرےنمبرپر رہی، سول آرمڈفورسز کیٹگری میں ٹرافی پنجاب رینجرز نے حاصل کی جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس رنر اپ رہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹرسروسز میچز میں پاکستان آرمی نے تینوں مقابلے جیتے، یہ مقابلے30نومبرتک جاری رہیں گے،اختتامی تقریب2دسمبر2021 کوہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here