Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
’’جہانگیر ترین کو انتہائی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان۔۔ ‘‘ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آواز بلندہو گئی
Abdul Rehman
اسلام آباد پی ٹی آئی کی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی پیش کر دی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا نام ایک دفعہ پھر لے لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما و رکن اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے، پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کومقرر کیا جائے،
چوہدری سرور ، شاہ محمود قریشی ، عامر کیانی ، اعجاز چوہدری کو بھی شامل کیا جائے۔واضح رہے کہ چینی مہنگی ہونے کے اسکینڈل کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔شوگر کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے ناجائز منافع کمارہی ہیں۔