Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

‘جنہوں نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا، تحقیقات ہوں گی’


اسلام آباد : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جنہوں نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا، تحقیقات ہوں گی، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے کون سے لوگ بکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور علیم خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں، قوی امید ہے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انکوائری ہو گی جنہوں نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے کون سے لوگ بکے ہیں، وہ کون ہیں جنہوں نے ووٹ نہیں دیا تحقیقات ہوں گی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں کہا تھا کہ مجھے پہلے ہی پتہ تھا، سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلے گا، مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبراؤں گا نہیں، ہمارےچندلوگ خریدےگئے،سب کےناموں کاپتہ ہے، آصف زرداری نےپیسہ چلایا،یہ پیسوں سےاپناسسٹم چلارہے ہیں۔

خیال رہے اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 مسترد ہوئے۔

Exit mobile version