Todays News

جنرل اسمبلی اجلاس: روس کے خلاف قرار داد منظور


نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بلایاگیا تھا، جس میں آج یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے141 نے روس کے خلاف قرار داد کی حمایت کی، قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت ، روس سے جنگ بندی اور افواج کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

پانچ رکن ممالک نے روس کے خلاف قرار داد کی مخالفت کی، جبکہ چین سمیت پینتیس ممالک اجلاس سے غیر حاضر رہے، روس، بیلاروس، ایریٹریا، شام اور شمالی کوریا قرارداد کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک میں شامل تھے۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کےچارٹر کےبنیادی اصولوں کا پابندہے،پاکستان کو حالیہ واقعات پر گہری تشویش ہے،وزیراعظم عمران خان نےحالیہ واقعات پرافسوس کااظہار کیا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ معاملےکا حل صرف بات چیت سےنکالاجاسکتاہے، وزیراعظم نےمسئلے کے سفارت کاری کےذریعےحل پرزور دیا،منیر اکرم کا کہناتھا کہ تشدد، جانی نقصان،اقتصادی کشیدگی سےبچنےکی کوشش کی جانی چاہیے،وزیراعظم پاکستان نےبارہا کہا کہ ترقی پذیر ممالک تنازعات سےزیادہ متاثرہوتےہیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کےچارٹر کے مطابق یوکرین روس مسئلے کا سفارتی حل ناگزیرہے،پاکستان متاثرہ علاقوں میں امدادفراہمی کی کوششوں کی حمایت اور یوکرین میں پاکستانی شہریوں، طلباکی حفاظت کیلئےفکرمندہے،ان پاکستانیوں میں سےاکثریت کونکال لیا گیا ہے۔

Exit mobile version