Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 جماعت اسلامی آج کراچی میں 50 مقامات پر احتجاج کریگی
جماعت اسلامی آج بروز ہفتہ 30 جنوری کراچی کے 50 مقامات پر احتجاج کرکے دھرنا دے گی۔ مہم کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔
ادارہ نور حق میں جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کہ جماعت اسلامی 50 مقامات پر احتجاجی دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ہم اپنے حقوق کیلئے باہر نکل رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنے کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانگی برقرار رکھنے کیلئے متعدد پوائنٹس پر متبادل روٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔
حافظ الرحمان کے مطابق کراچی میں درست مردم شماری، کوٹہ سسٹم کے خاتمے، نوجوانوں کو روزگار دینے، با اختیار شہری حکومت و فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر کے مسائل کے حل کیلئے ہم حقوق کراچی تحریک کے سلسلے میں باہر نکلیں گے۔
جمعہ کے روز جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران نے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور ذمہ داران اور کارکنوں پر زور دیا گیا کہ 30جنوری کو ہونے والے دھرنوں کو بھرپور اور کامیاب بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اور بھرپور منصوبہ بندی کی جائے۔
قبل ازیں حق دو کراچی کو” مہم کے سلسلے ميں احتجاج اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ کراچی دشمنی پیپلزپارٹی کے خمیر میں موجود ہے۔ پیپلزپارٹی کراچی سے لینا جانتی ہے، لیکن کچھ دینا نہیں جانتی۔
انہوں نے اس موقع پر پی پی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کراچی دشمنی پر اپوزیشن اور حکمران جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی مسائل اور حقوق کی بحالی کیلئے مختلف اوقات میں دھرنوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔