جمائما گولڈ اسمتھ نے اداکارہ سجل علی کو لیجنڈ کہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے پرخوشی کا اظہارکیا ہے۔
سجل وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘ میں کام کررہی ہیں۔
جمائما نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرسجل علی اوراسی فلم میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ فلم کے سیٹ پر کھینچی جانے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” مجھے جنوبی ایشیا کی ان 2 اسکرین لیجنڈز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ” ۔
I get to work with these South Asian screen legends Shabana Azmi and Sajal Ali … @Iamsajalali @AzmiShabana pic.twitter.com/QXdGUK5Tbi
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 17, 2021