Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے حوالے سے وزیر اعظم کی اہم ہدایت
Abdul Rehman
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزرا کو جسٹس (ر ) وجیہہ الدین کے بیانات پر رد عمل سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد کے عمران خان کے خلاف الزامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، جب کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات کو میڈیا نے بہت اچھالا۔ انھوں نے کہا اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرز نے ملکی خزانہ لوٹا ہے، اس پر زیادہ بات ہونی چاہیے۔
وزیر اعظم نے وزرا کو مزید بیانات دینے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ میرے لاکھوں کے اخراجات نہیں ہیں، ایسی باتوں پر بات کرنے پر وقت ضائع نہ کریں۔