جدید ٹرانسپورٹ سسٹم : دبئی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

0


یو اے ای : دبئی میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں چلائی جائیں گی، جس کا مقصد ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات اور کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

 دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے2023 تک امارات میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں چلانے کے لیے جنرل موٹرز کے ایک یونٹ کروز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد آل مکتوم نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس اقدام سے دبئی امریکہ سے باہر سیلف ڈرائیونگ وہیکلز آپریٹ کرنے والا پہلا مقام بن جائے گا۔

شہزادہ حمدان بن محمد آل مکتوم نے مزید کہا کہ دبئی میں مکمل ٹرانسپورٹیشن کا 25 فیصد 2030 تک سیلف ڈرائیونگ وہیکلز میں تبدیل کرنا ہدف تھا۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کہا کہ 2030 تک یہ فلیٹ چار ہزار گاڑیوں تک پہنچ جائے گا کیونکہ دبئی کا مقصد ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کو سالانہ 900 ملین درہم تک کم کرنا اور اس وقت تک کاربن کے اخراج کو 12فیصد سالانہ کم کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here