تیسرا ٹی 20: شاہنواز ڈاہانی اور حسنین کو چانس دینے کا امکان

0


کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری معرکہ آج کراچی میں ہوگا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں مد مقابل ہونگے، پاکستان کلین سوئپ کرنے جبکہ ویسٹ انڈیز آخری ٹی ٹوئنٹی میں فتح کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیمپ سے پانچ کرونا ٹیسٹ رپورٹ ہونے کے باوجود آخری ٹی ٹوئنٹی اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا، میچ کو کوئی خطرہ نہیں ہے، میچ شام چھ بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

سیریز میں فیصلہ کن برتری کے بعد قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی اور محمد حسنین کو آج موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے آپشنل ٹریننگ سیشن کیا، پاکستان کی پلیئنگ الیون نےآرام کیا، امام الحق ، عبداللہ،سعود،عثمان اورخوشدل نےٹریننگ کی۔

میزبان پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کالی آندھی کو 63 رنز جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے بعد 9 رنز سے شکست دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here