ملتان ملتان میں مالک مکان نے مبینہ طور پر ملازم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ملتان میں مالک مکان نے مبینہ طور پر گھریلو ملازم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔نشتر ہسپتال برن سینٹر کے مطابق ملازم کا جسم 30 فیصد متاثر ہوا ہے۔پولیس کےمطابق تھانہ بہائوالدین زکریا میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ ملازم کے والد نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ ان کا بیٹا ارشاد عمر اکرم کے گھر میں ملازمت کرتا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ تنخواہ کا بار بار تقاضہ کرنے پر مالک مکان ارشاد کو جلانے
کی دھمکیاں دیتا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز ملزم عمر اکرم نے گھر آکر آگ لگادی اور فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔